پراجیکٹ  کا مختصر تعارف

 

            

           

 

"عربی سب کے لئے"یہ  پہلا عالمی پراجیکٹ (منصوبہ) ٰہے جس کامقصد عربی زبان کی ترویج کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں عربی اداروں کے ساتھ ہرممکن تکنیکی  تعاون  ہے  جو عربی کی ترویج  میں منہمک ہے۔ اس پراجیکٹ  کے تحت مندرجہ ذیل پروگرام  پر عمل کیا جارہا ہے:

"عربی آپ کے ہاتھوںمیں" سیریز

  "عربی آپ کے ہاتھوں میں" سیریز (سلسلہ) اس پرا جیکٹ کا پہلا پروگرام ہے جسے  العربية للجميع  یعنی "عربی سب کے لئے" کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

یہ سلسلہ غیر عربوں کو عربی سکھانے سے متعلق ایک جامع نصاب پر مشتمل ہے۔اس کی ابتدا بالکل ابتدائی سطح سے ہوتی ہے۔اور سلسلہ کے اختتام تک آدمی عربی زبان کا اس قدر ماہر ہوجاتا ہے کہ جن یونی ورسٹیوں  (دانش گاہوں اور جامعات) میں ذریعہ تعلیم عربی ہے ان میں بڑی آسانی سے کسی بھی مضمون (سبجکٹ) میں اپنی تعلیم  بہ آسانی جاری رکھ سکتا ہے۔ذیل میں اس سیریز(سلسلہ) کا مختصر تعارف پیش کیا جارہا ہے۔

1۔ سیریز (سلسلہ) کی خصوصیات:

  •  دوسری زبانیں بولنے والے غیر عربوں کو عربی سکھانے سے متعلق  یہ جدید ترین سلسلہ (سیریز)ہے۔

  • سیریز(سلسلہ) کی یونٹو ں (وحدتوں) کی ایک  خاص منصوبے کے تحت ترتیب ۔

  • آواز اورصوتیاتی خدوخال کی ادائیگی سے متعلق  مختلف طریقوں کا استعمال ۔ ان میں کچھ تو بالکل ہی نئے ہیں۔

  • ہر کتاب  کی خصوصی ترتیب جو متعلقہ سطح /درجہ ( لیول) سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔

  • ہر کتاب متعلقہ ٹیپ کے ساتھ ایک مضبوط بکس  میں پیش کیا گیا  ہے تاکہ اسے  بہ آسانی استعمال کیا جاسکے

  • یہ سیریز(سلسلہ)  ایک اچھوتے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

  • یہ سیریز ( سلسلہ) مردوں اور خواتین دونوں کو سامنے رکھتے ہوئے تیا ر کیا گیا ہے۔

2-  سیریز (سلسلہ) کے اہداف  و مقاصد

    ان سیریز کی تیاری   کی غرض درج ذیل مقاصد اور اہداف کا حصول ہے:

 

  •  زبان میں مہارت جن میں درج ذیل باتیں  شامل ہیں:

      الف ۔ زبان سے متعلق چار  استعداد:

      1 -   سننا  (سماع)

      2 -  بولنا  (کلام)

      3 -  پڑھنا  (قرأت)

      4 -  لکھنا  (تحریر) – میکانیکی  اور تخلیقی

     ب ۔ زبان کے تین عناصر

 1-    آواز (مختلف لسانی  صورتیں)

 2-    ذخیرہ  الفاظ (سیاق و سباق اور با محاورہ)

        3- گرامرکی ترتیب (گرامر اور اشتقاق سے متعلق مناسب ضروری قاعدے)

  •  ابلاغی مہارت

  •   ثقافتی مہارت

        

3 - اس سیریز (سلسلہ) کے مخاطب بالغ اور عمر رسیدہ لوگ ہیں

4 - اس سیریز (سلسلہ) میں جدید اور مستند زبان استعمال کی گئی ہے۔ ‘درمیانی ‘یا ‘متوسط ‘ زبان استعمال نہیں ہوئی

5 - سیریز(سلسلہ)  کے اجزاء

یہ سیریز (سلسلہ) تین سطحوں / درجوں  پر مشتمل ہے:

 

  •  ابتدائی سطح / درجہ :  کتاب برائے طالب علم +کتاب برائٍے استاذ  

  •  متوسط /درمیانی سطح/درجہ : کتاب برائے طالب علم + کتاب برائے استاذ

  • اعلی سطح / درجہ : کتاب برائے  طالب علم + کتاب برائے استاذ

  • عربی کی  عربی میں مصور لغت  (معنی تصویروں کے ساتھ)

  • ریکارڈ کیا ہوا  آٹھ (8) ٹیپ  یا سی ڈی جو ہرکتاب کے ساتھ شامل ہے

6- سیریز (سلسلہ) سے متعلق چند گزارشات:

  •  اجزائے زبان اور تدریسی ہنر کے درمیان ہم آہنگی۔

  •  عربی کے صوتی نظام  کا  بھرپور خیال رکھا گیا ہے تاکہ آوازوں کا فرق  پہجانا جاسکے اور ادائیگی میں سہولت ہو۔

  •  زبان سے متعلق مواد  پیش کرتے ہوئے درجہ بندی  اور تدریج کا خصوصی خیال رکھا گیاہے۔

  •  انفرادی امتیازات  اجاگر کئے گئے ہیں

  • کتابی متون  بات چیت’ عنوانات اور قصوں وغیرہ  پر مشتمل ہیں۔

  •  گرامر  (قواعد)سے متعلق  ترکیب پیش کرتے ہوئے عملی پہلو پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

  • ابتدائی سطح کے لئے زبانی مشق کاخاص خیال رکھا گیاہے۔

  •  اجزائیے زبان اور انسانی استعداد کے درمیان زیادہ سے زیادہ  توازن  قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

  • مختلف قسم کے تربیتی  مشق  متعارف کئے گئے ہیں۔

  •  سیریز  (سلسلہ)میں  متعلقہ مواد پیش کرنے کے لئے یونٹ سسٹم  (وحدات کا نظام)  استعمال کیا گیا ہے۔

  •  ہر یونٹ (وحدہ) میں  لفظوں کی تعداد او ر گرامر (قواعد) کی ساخت  کو  اچھی اور بھرپور طریقہ سے کنٹرول کیا گیا ہے۔

  •  نئے الفاظ  پورے سیاق و سباق کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

  •  ہر کتاب میں  لفظوں  کی ترکیب اور فرہنگ کی فہرست دی گئی ہے۔

  • عرب دنیا  میں استعمال ہونے والے الفاظ  سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے

  • گرامر(قواعد) کی ساخت سے متعلق  عام فہرست  سے استفادہ  کیا  گیا ہے۔

  • ہر کتاب میں درجہ بدرجہ مختلف قسم کے ٹیسٹ (امتحان) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

  • دیگر زبانوں کی تدریس سے متعلق تیار کردہ   پروگراموں سے  بھی فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

  • ثقافتی تصورات کو بڑے دلچسب انداز  میں پیش کیا گیا ہے۔

  • تصویروں کا خوب در خوب استعمال کیاگیا ہے اس کا اہتمام  پہلی کتاب  میں سب سے   زیادہ ہے

7- سیریز(سلسلہ) میں تدریس کے لئے مطلوبہ اوقات کی  تفویض

 پورے سیریز  (سلسلہ)کی تدریس پر تقریبا  تین سو پیریڈ – مدت-  (ہر پیریڈ  پینتالیس  - 45 -منٹ پر مشتمل ہے) درکار ہوں گے۔

 8- سیریز میں درج ذیل سمبل (علامتیں)  استعمال کئے گئے ہیں:

 

listen O سننا
look N دیکھنا
write ? لکھنا
read & پڑھنا
speak     بولنا

  reference to supporting vocabulary              

 حوالہ کے لئے اضافی الفاظ کی فرہنگ دیکھی جائے                                                                               

 


اسٹوڈنٹ بک نمبر 1

 

 

 

طالب علم کی پہلی کتاب

             اسٹوڈنٹ بک ( طالب علم کی کتاب) میں سولہ (16) یونٹس(وحدے) ہیں: ہر یونٹ (وحدہ) میں  چھ (6) اسباق ہیں جنھیں کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے:

پہلا سبق :     پیش کش  :  تین صفحات میں تین بات چیت  (ڈائلاگ) شامل ہیں البتہ پہلے یونٹ (وحدہ) میں چھ ڈائلاگ  (بات چیت)ہیں۔

 دوسرا سبق : فرہنگ الفاظ ’  تین صفحات  جن میں           (الف)  بنیادی  الفاظ     اور  (ب) اضافی الفاظ   شامل ہیں۔

تیسرا سبق :  گرامر (قواعد) ’  چار صفحات جس میں مشقیں (اکسرسائز) اور قواعد کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔

چوتھا سبق:  آوازوں  کا سننا اورسمجھنا ’ تین صفحات میں’ اس میں مرادفات بہت کم دئے گئے ہیں۔اس میں قرآنی آیات’  آوازوں کی پہچان اور ان کی ادائیگی وغیرہ شامل ہیں۔

پانچواں سبق: بولنا ’ تین صفحات جن میں بات چیت’ مکمل جملے’ تصویر ی  وضاحتیں’ اور ابلاغی مشقیں  ہیں ۔

چھٹا سبق: پڑھنا او ر لکھنا ’ چار صفحات   لفظوں’ فقروں’ جملوں اور پیراگراف  کی درجہ بدرجہ سطح پر مشتمل ہے۔

ٹسٹ  (امتحانات) اور تقدیر (کامیابی اور ناکامی کے اندازے):  اس کے تحت آٹھ مختصر ‘اپنی جانچ آپ ’ دئے گئے  ہیں۔ یہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ دو جامع اور وسیع ٹسٹ (امتحان) ہیں۔ ایک مڈ ٹرم (نصف مدتی)  ٹسٹ آٹھویں  یونٹ (وحدہ) کے بعد اور سولہویں وحدہ (یونٹ) کے بعد آخری (فائنل) ٹسٹ  ہے۔

کتاب کے آخر میں الفبائی  (حروف تہجی کے) اطریقہ سے لفظوں  کی ایک فرہنگ   شامل  ہے جنھیں تصویروں کے ذریعہ وا ضح کیاگیا ہے’ اس کے علاوہ ایک فرہنگ عام الفاظ کی ہے’ ایک فرہنگ الگ الگ  ہر وحدہ (یونٹ) میں  استعمال کیے گئے الفاظ  کی ہے  اور ایک فرہنگ ان تمام الفاظ کی ہے جو اس کتاب میں استعمال ہوئے ہیں۔

 


اسٹوڈنٹ بک نمبر 2

 

 

طالب علم کی دوسری کتاب

وحدات اور اسباق :

            پہلی کتاب کی طرح  اس دوسری کتاب میں سولہ (16) یونٹس ( وحدے ) ہیں ’ ہر یونٹ (وحدہ) میں  چھ  اور پوری کتاب میں کل چھیانوے(96) اسباق ہیں۔ ہر یونٹ (وحدہ) کی ترتیب کچھ اس طرح ہے:

 

پہلا سبق :  چار صفحات  میں پھیلا ہوا ہے اس میں  بات چیت (ڈائلاگ)’بات سمجھنے سے متعلق مشق ’فرہنگ الفاظ’ آوازیں’ گرامر (قواعد) سے متعلق نوٹ’ سننے ’سمجھنے   اور پھر بولنے کی مشق دی گئی ہیں ۔

 

دوسرا سبق:  یہ سبق تین صفحوں پر محیط ہے۔ اس میں پڑھنے کے لئے ایک متن’ بات سمجھنے سے متعلق مشقیں’ فرہنگ الفاظ’ اور گرامر(قواعد) سے متعلق نوٹ شامل ہیں۔

 

تیسرا سبق:  أس کے لئے چار صفحے ہیں۔ اس میں  بات چیت’ بات سمجھنے سے متعلق  مشقیں’ فرہنگ الفاظ’ آوازیں’ گرامر(قوعد) سے متعلق نوٹ’ بات سننے’ سمجھنے اور بولنے کے لئے مشقیں شامل ہیں۔

 

چوتھا سبق:  تین صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک تو پڑھنے کے لئے متن ہے’ بات سمجھنے سے متعلق مشقیں ہیں’ فرہنگ الفاظ ہے اورگرامر(قواعد) سے متعلق متن ہے۔

 

پانچواں سبق: اس کے تین صفحے ہیں۔ اس میں ہدایات کے مطابق لفظوں کے استعمال’ لکھنے کی مشق’ اور املاء  کی مشق ہے۔

 

چھٹا سبق:  اس کے تین صفحے ہیں۔ اس میں پڑھائی کے لئے جامع متون ہیں اور بات سمجھنے کی مشقیں اور فرہنگ  الفاظ  شامل ہیں۔

ٹسٹ  (امتحانات) اور تقدیر (کامیابی اور ناکامی کے اندازے): طالب علم سے متعلق کتابوں میں گیارہ  ٹسٹ (امتحانات) ہیں: (الف) ‘اپنی جانچ آپ’ دو صفحے۔ اسے ہر دو یونٹ (وحدوں) کے بعد رکھا گیا ہے ایسے کل آٹھ ٹسٹ (امتحانات) ہیں۔ (ب) کتاب کے شروع میں تعیین استعداد سے متعلق  ٹسٹ   (ج) آٹھویں یونٹ (وحدہ) کے اختتام پر ایک درمیانی (وسط مدتی) ٹسٹ اور  (د) کتاب کے ختم ہونے پر اختتامی یعنی فائنل  ٹسٹ (امتحان)۔

            کتاب کے آخر میں ہریونٹ (وحدہ) میں استعمال ہونے والے الفاظ کی فرہنگ اور پوری کتاب میں استعمال ہونے والے الفاظ کی الفبائی (حروف تہجی کی) ترتیب  سےدوسری فرہنگ  شامل  ہے۔

 


 

اسٹوڈنٹ بک نمبر 3

 

 

 

 

طالب علم کی تیسری کتاب

یونٹس (وحدات) اوراسباق:

            سیریز(سلسلہ) کی پچھلی دو کتابوں کی طرح  اس کتاب میں  سولہ (16) یونٹ (وحدے) ہیں۔ ہر یونٹ (وحدہ) میں سات  سبق ہیں  اس طرح پوری کتاب میں ایک سو بارہ  (112)سبق ہیں۔ہر یونٹ (وحدہ) کی ترتیب کچھ یوں ہے:

 

پہلا سبق:  یہ تین صفحات پر مشتمل ہے اس میں پڑھنے کے لئے جامع اور گہرائی کی حامل متون ہیں۔

 

دوسراسبق:  یہ سبق تین صفحوں پر محیط ہے۔اس میں بات سمجھنے سے متعلق  اور لفظوں کے استعمال کے لئے بھر پور مشقیں  شامل ہیں۔

تیسرا سبق:  اس کے لئے دو صفحے ہیں اس میں قواعد(گرامر) اور اس سے متعلق مشقیں درج ہیں۔

 

چوتھا سبق: دو صفحوں پر مشتمل ہے ۔ اس  میں سننے اوربات سمجھنے سے متعلق  مشقیں ہیں۔

 

پانچواں سبق:  اس کے لئے دو صفحے مختص ہیں اس میں زبانی اور تحریری مشقیں ہیں۔

 

چھٹا سبق:  اس کے دو صفحے ہیں۔ اس میں گرامر(قواعد) اور گرامر سے متعلق مشقیں ہیں۔

 

ساتواں سبق: اس کے لئے چھ صفحے رکھے گئے ہیں۔ اس میں پڑھنے کے لئے وسیع متون ہیں’ اور بات سمجھنے  اور ذخیرۂ الفاظ سے متعلق مشقیں درج ہیں۔

ٹسٹ  (امتحانات) اور تقدیر (کامیابی اور ناکامی کے اندازے): کتاب میں پانچ ٹسٹ (امتحانات)درج کئے گئے ہیں   (الف) کتاب کے ابتدائی سات صفحات میں  حاصل شدہ استعداد سے متعلق ٹسٹ (امتحان)ہے۔ (ب) پانچ صفحوں پر مشتمل  حصہ میں  چوتھے یونٹ (وحدہ) کے بعد ‘اپنی جانچ آپ’  کے تحت ٹسٹ(امتحان) دیا گیا ہے۔ (ج) آٹھویں یونٹ (وحدہ) کے آخر میں سات صفحات پشتمل ایک مڈٹرم (وسط مدتی) ٹسٹ ہے۔ (د)بارہویں یونٹ (وحدہ) کے آخر میں پانچ صفحوں پر محیط ‘اپنی جانچ آپ’ کے تحت ایک ٹسٹ ہے  (ہ) اورکتاب کے  آخر میں بارہ صفحات پر محیط  فائنل ٹسٹ (آخری امتحان) دیا گیا ہے۔

            کتاب کے آخر میں ہر وحدہ میں استعمال کئے گئے الفاظ  نیز پوری کتاب میں استعمال کئے گئے الفاظ کی الفبائی (حروف تہجی) ترتیب  سے فرہنگ شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں سنے جانے والا متن درج کیا گیا ہے۔

 


ٹیچرز بکس نمبر 1و 2 اور 3

(کتب برائے اساتذہ)

 

 

 

 

 

 

 

ساتذہ کے لئے کتابوں کی تیاری کا مقصد  انھیں تدریس کے موثر اورثمر آور اسالیب ’ طریق کار اور مشوروں   سے باخبر کرناہے تاکہ وہ أپنی کوششوں میں زیادہ سے زیادہ مفید ثابت ہو سکیں۔ ان کتابوں میں  کتاب کے بائیں طرف  اسٹوڈنٹ بک (کتاب برائے طالب علم) کی چھوٹی سی تصویر دی گئی ہے۔ اس سے استاذ کو خاصی مددملے گی اور پڑھاتے ہوئے طالب علم کے لئے لکھی گئی کتاب الگ سے دیکھنے  کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹیچرزبکس (کتب برائے اساتذہ) میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:

  •   اساتذہ کے لئے عمومی رہنمائی (یہ پہلی کتاب میں درج کردی گئی ہیں)۔

  • پینتیس (35) عام نکات

  • کلاس روم کی ترتیب اور انتظام سے متعلق چوبیس (24) نکات۔

  •  زبان  میں مہارت کے حصول اور زبان کے عناصر کی تدریس  کے طریقوں  اور زبان سے متعلق ٹسٹ (امتحان)کی تنظیم و ترتیب  سے  متعلق سڑسٹھ (67) نکات ۔

  •  مشقوں  سے متعلق طریق کار‘ ہدایات اور دیگر سرگرمیوں  کے علاوہ ایک سو چھبیس(126) براہ راست فوائد  درج ہیں۔

  •  کتاب میں دئے گئے مختلف  عملی  کام اور  مشقوں   سے  کس طرح کام لیا جائے  سے متعلق اہم تجاویز و مشورے۔

  •  اضافی سرگرمیوں سے متعلق تجاویز اور مشورے۔

  •  ٹیچرز بکس (کتب برائےاستاذ ) میں  سننے سے متعلق متون ہیں۔

  •   ٹیچرز بکس (کتب برائے استاذ) میں تمام  کلیدی جوابات درج ہیں البتہ  بات چیت کی مشقوں اور زبانی اورتحریری املاء اور انشاء نگاری کے جوابات درج نہیں  کئے گئے۔

  •   ٹیچرز بکس (کتب برائےاستاذ) میں  ٹسٹ کےتمام جوابات درج ہیں۔

  •  استاذکے لئے تیار کی گئی تمام کتابوں  میں کتاب کی سمت بندی’ اور تعارف  دیا گیا ہے جس میں ہر یونٹ (وحدہ) میں گرامر ’ استعمال کئے گئے الفاظ اور آوازوں سے متعلق مشمولات (کنٹنٹس) کی تفصیل اور تشریح موجود ہے۔

  •  تمام کتابوں میں  ہر یونٹ (وحدہ) کے  اہداف  اور  یونٹوں (وحدتوں) کے عناوین کی تشریح  دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ انھیں کس طرح پیش کیا جائے۔

  •   بنیادی اور اضافی الفاظ کو طالب علم کے سامنے کس طرح پیش کیاجائے سے متعلق مفید مشورے دیےگئے ہیں۔

  •  ہر یونٹ (وحدہ) کے لئے گرامر (قواعد) کی تشکیل سے متعلق مختصر مگر جامع تفصیل دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ گرامر (قواعد) کے خلاصے کس طرح پیش کیے جائیں۔

  •  ہر کتاب میں  مفید اور ثمربار تعارف ہے اور سیریز میں استعمال کئے گئے الفاظ کی فرہنگ شامل ہے۔

     

 

 

 

 

 


قاموس  ‘عربی آپ کے ہاتھوں میں’

(عربی سے عربی)

 

 

  • عربی سے عربی مصور ڈکشنری (قاموس)

  •  سیریز (سلسلہ) میں دیے گئے الفاظ کے علاوہ  عام طور سے استعمال میں آنے والے الفاظ

  • سات ہزار (7000) سے زیادہ عربی  اصطلاحات

  • نمایاں الفبائی (حروف تہجی کےمطابق) ترتیب

  • تحریری الفاظ تک آسان ترین رسائی

  •  عربوں  اورغیر عربوں  کو عربی سیکھنے  میں  مفید اورکارآمد